کراچی ٹریفک پولیس نے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پاکستان سپر لیگ کے میچزکے انعقادپر خصوصی ٹریفک پلان جاری کردیا ۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق پی ایس ایل کے میچز 14،15 اور17نومبر سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے اس سلسلے میں میچزوالے دن شارع فیصل سے براستہ حبیب ابراہیم رحمت اللہ روڈ کی جانب سرشاہ سلیمان روڈ، ملینیم سے نیپا اور اسی طرح ائرپورٹ سے آنے والے حضرات ڈرگ روڈ سے دائیں جانب راشدمنہاس روڈ، ملینیم اور نیپا والا راستہ اختیار کرسکتے ہیں۔ راشدمنہاس روڈسے اسٹیڈیم براستہ ڈالمیا روڈعام پبلک کے لئے بند رہے گا۔ نیپا ،عسکری IV، ڈرگ روڈسے شارع فیصل یا ملینیم ، نیپا سے صفورا ، یا گلشن چورنگی سے سہراب گوٹھ کا راستہ اختیار کرسکتے ہیں ۔ لیاقت آباد سے براستہ حسن اسکوائرفلائی اوورنیشنل اسٹیڈیم روڈعام پبلک کوجانے کی اجازت نہیں ہوگی ۔ تمام ٹریفک یونیورسٹی روڈ اختیار کرکے اپنے منزل کی جانب جاسکے گا۔ یونیورسٹی روڈ سے نیوٹاؤن ٹرننگ اسٹیڈیم روڈعام پبلک کیلئے بند رہے گا۔ جیل چورنگی سے شہید ملت یا پی پی چورنگی کا راستہ اختیار کرسکتے ہیں ۔ آغا خان اسپتال اور لیاقت نیشنل اسپتال اور اطراف کے رہائشی نیوٹاؤن تھانے کی طرف سے آئیں ۔ سہراب گوٹھ سے نیپا ، لیاقت آباد نمبر10کی جانب حسن اسکوائر ، پی پی چورنگی سے یونیورسٹی روڈکارساز سے اسٹیڈیم ،ملینیم تا نیوٹاؤن ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا۔

