psl ki tv production franchinse ke zimma

پی ایس ایل میچوں کی ٹکٹس کل سے ری فنڈ۔۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2020ءکے 10 میچوں کی ٹکٹوں کی واپسی کی تفصیلات جاری کردی ہیں ، یہ میچز یا تو بارش کی نذر ہوئے یا بند دروازوں میں کھیلے گئے اور یا پھر کورونا وائرس کے باعث ان کا شیڈول تبدیل کردیا گیا تھا۔تفصیلات کے مطابق دو مرحلوں پر مشتمل ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کا یہ عمل پیر سے شروع ہو گا جس کا پہلا مرحلہ 13 جولائی سے پانچ اگست تک جاری رہے گا جس دوران کوویڈ 19 کے سبب بند دروازوں میں کھیلے گئے 5 گروپ میچز اور 29 فروری کو راولپنڈی میں بارش کی نذر ہونے والے میچ کی ٹکٹیں ری فنڈ کی جائیں گی۔ری فنڈنگ کا دوسرا مرحلہ 6 سے 29 اگست تک جاری رہے گا جس دوران لیگ کے ابتدائی شیڈول میں شامل کوالیفائر، 2 ایلیمنٹر اور فائنل میچ کی ٹکٹیں ری فنڈ کی جائیں گی۔ 6 ہفتوں پر مشتمل یہ عمل صارفین کیلئے ایونٹ کی ٹکٹوں کی واپسی کا واحد موقع ہے اور یہ عمل ملک بھر کے 27 مختلف شہروں کے مخصوص ٹی سی ایس مراکز پر پیر سے ہفتہ، صبح 10 سے سہ پہر 4 بجے تک جاری رہے گا۔ ان شہروں میں اسلام آباد، لاہور، کراچی، کوئٹہ، پشاور اور ملتان کے علاوہ چکوال، حیدرآباد، وہاڑی، گوجرانوالہ، بھکر، ڈیرہ غازی، سکھر، لودھراں اور وہاڑی وغیرہ بھی شامل ہیں۔صارفین کو ٹکٹوں کے پیسوں کی واپسی کیلئے ایونٹ کیلئے خریدی گئی اپنی اصل ٹکٹ ان مخصوص ٹی سی ایس مراکز میں جمع کرانا ہو گی۔ اس دوران ٹی سی ایس مراکز کا رخ کرنے والے ان صارفین کیلئے چہرے کا ماسک پہننا اورسماجی فاصلے سے متعلق دیگر حکومتی ہدایات پر عمل کرنا لازمی ہوگا۔پی ایس ایل کے پراجیکٹ ایگزیکٹو شعیب نوید کا کہنا ہے کہ بلاشبہ ایونٹ کی ٹکٹوں کی واپسی کایہ عمل کچھ تاخیر کا شکار ہوا تاہم امید ہے کہ تمام مداح بخوبی سمجھ سکتے ہیں کہ کورونا وائرس کے سبب ہم ہر ممکنہ صورتحال کا جائزہ لے رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ وہ تمام صارفین سے حکومتی ہدایات برائے کوویڈ 19 پر مکمل عمل کرنے کی درخواست کرتے ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں