play off corone ki zad mein | Commentators bhi zad mein

پی ایس ایل لائیو اسٹریمنگ کے خلاف پٹیشن مسترد۔۔

عدالت عظمیٰ نے پی ایس ایل لائیو سٹریمنگ معاہدے کیخلاف دائر کی گئی آئینی درخواست پر عائد رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف دائر کی گئی چیمبر اپیل مسترد کر دی ہے ،درخواست گزار ،شکیل شیخ نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف اپیل دائر کی تھی،سوموار کے روز جسٹس مشیر عالم نے اپیل کی اپنے چیمبر میں سماعت کی اور خارج کردی ،یاد رہے کہ درخواست گزار شکیل شیخ نے پی ایس ایل فائیو لائیو سٹریمنگ معاہدے کو ایک آئینی درخواست کے ذریعے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا،تاہم رجسٹرار آفس نے متعلقہ فورم سے رجوع نہ کرنے کا اعتراض لگاکر درخواست واپس کردی تھی ،جس کے خلاف انہوں نے یہ چیمبر اپیل دائر کی تھی ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں