psl ki tv production franchinse ke zimma

پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب آج، 21 کروڑ کی پڑے گی۔

خصوصی رپورٹ۔۔

پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب آج ہو گی جس کے بعد اسلام آباد یو نائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے درمیان پہلا میچ کھیلا جائے گا ۔گزشتہ روز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پی ایس ایل 5 کی ٹرافی کی رونمائی سکواش لیجنڈ جہانگیرخان کے ہاتھوں ہوئی،تقریب میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی اور ٹیموں کے کپتانوں سمیت فرنچائز مالکان بھی شریک تھے۔آج ہونے والی افتتاحی تقریب شام 6بجکر 45منٹ پر شروع ہو گی جس میں آتش بازی کا شاندار مظاہر ہ کیا جائے گا جبکہ موسیقی کا بھی تڑکا لگے گا جس کی مکمل تیاریاں کرلی گئی ہیں ۔350 فنکار فن کا جادو جگائیں گے، گلوکار اپنی آواز اور فنکار اپنے فن اور رقص سے تقریب کو چار چاند لگائیں گے، تقریب میں سیاسی و سماجی سخصیات سمیت چیئرمین پی سی بی احسان مانی، تمام فرنچائز کے مالکان اور تمام ٹیموں کے کپتان شرکت کریں گے۔افتتاحی تقریب میں فنکار پاپ، راک، صوفی اور علاقائی موسیقی سے شائقین کے جوش کو دوبالہ کریں گے، معروف گلوکار راحت فتح علی خان، ابرار الحق، سجاد علی، صنم ماروی، آئمہ بیگ، ابو محمد، فرید ایاز، سوچ بینڈ، عارف لوہار، علی عظمت، عاصم اظہر اور ہارون اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔شاندار افتتاحی تقریب کے بعد رات 9 بجے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان افتتاحی میچ کا آغاز ہوگا۔ 21 فروری کو سہ پہر 3 بجے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔رات 8 بجے قذافی سٹیڈیم لاہور میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پہلی مرتبہ لیگ کے تمام میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔ لیگ میں 6 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزما ہونگی جن کے درمیان 34 میچز مختلف وینیو پر کھیلے جائیں گے۔ دریں اثنا ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کی ہدایات پر 20فروری 2020 سے کراچی میں شروع ہونے والے پاکستان سپر لیگ کے میچز کے سلسلے میں کراچی پولیس کی جانب سے جامع سیکیورٹی پلان مرتب کر لیا گیا ہے۔پی ایس ایل کے دوران تعینات کئے گئے افسران و ملازمان میں ایسٹ زون میں تعینات ٹوٹل نفری کی تعداد 1379 ہے، 52پولیس موبائلیں، 3 اے پی سی، 16موٹرسائیکلوں پر سوار اہلکار موجود ہوں گے۔ ساو تھ زون میں تعینات ٹوٹل نفری کی تعداد955 ہے، 32پولیس موبائلیں، 50 موٹرسائیکلوں پر سوار اہلکار موجود ہوں گے۔ ویسٹ زون میں تعینات ٹوٹل نفری کی تعداد299 ہے جس میں 33 پولیس موبائلیں شامل ہیں۔ سیکیورٹی پر معمار 40 ایس ایس پیز، 86ڈی ایس پیز، 762 این جی اوز، 3221ہیڈ و سپاہی، 237لیڈی سٹاف، 84ڈرائیورز، 187 پولیس موبائلز، 40دیگر پولیس وہیکل اور 71 پولیس موٹر سائیکلز شامل ہوں گی، سیکیورٹی پلان کے مطابق نیشنل سٹیڈیم کراچی، ایئر پورٹ، روٹ، پارکنگ ایریا، ہوٹلز اور دیگر تمام مقامات پر پولیس کمانڈوز بشمول لیڈی کمانڈوز و دیگر قانون نافذکرنے والے اداروں کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں گے، جبکہ ماہرنشانہ باز بھی حساس مقامات پر تعینات کیے جائیں گے، اس کے علاوہ دیگر قانون نافذ کرنے والوں سے اداروں سے بھی مدد لی گئی ہے جوکہ سادہ لباس میں سٹیڈیم کے داخلی راستوں پر عوام کی رہنمائی اور سیکیورٹی کے لیے فرائض انجام دیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ تقریب پر21 کروڑ روپے خرچ ہونگے، اس سے قبل جو کمپنی انعقاد کرتی تھی رواں برس اسے ذمہ داری نہیں سونپی گئی، نیشنل اسٹیڈیم میں گذشتہ چند روز سے تقریب کی ریہرسل بھی جاری ہے، ساؤنڈ سسٹم کو تقریباً روز ہی چیک کیا جاتا ہے۔

How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں