protest in front of media houses

میڈیا ہاؤسز کے سامنے احتجاج کا اعلان

پنجاب یونین آف جرنلسٹس نےصحافیوں کو برطرف کرنے اورتنخواہیں نہ ادا کرنےوالےمیڈیا ہاؤسز کے سامنے احتجا ج کا اعلان کیا ہے پنجاب یونین آف جرنلسٹس کا اجلاس صدر نعیم حنیف کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں فیاض الحسن چوہان صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب کے صحافیوں کے ساتھ روا رکھے گئے رویئے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ انتہا پسند رویئے کے مالک وزیر اطلاعات کو عہدے سے برطرف کریں۔ اجلاس میں متفقہ طور پر پاس کی گئی قرارداد میں پنجاب حکومت کو اپنے وزیر اطلاعات کی برطرفی کے لئے 10محرم تک کی مہلت دی گئی۔ حکومت کی جانب سے اس معاملہ پر لیت و لعل کے نتیجہ میں 10محرم کے بعد وزیراعلیٰ ہائوس کے سامنے احتجاج کیا جائے گا، اجلاس میں اس بات پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا کہ اکثر میڈیا ہائوسزاخبارات میں صحافیوں کی بلانوٹس برطرفیاں اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی سب سے بڑا مسئلہ بن چکی ہے۔ صحافیوں کو نوکریوں سے برطرف کرنے اور تنخواہیں نہ ادا کرنے یا تاخیر سے ادا کرنےوالے صحافی اداروں کے سامنے احتجا ج کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔ اجلاس میں پی یو جے کی نئی رکن سازی اور کارڈز کے اجراء کے لئے سیکرٹری پی یو جے فیصل درانی کی سربراہی میں کمیٹی بھیقائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس میں رانا خالد محمود قمر نائب صدر، عطیہ زیدی سینئر جوائنٹ سیکرٹری، بدر ظہور چشتی جوائنٹ سیکرٹری اور ڈاکٹرعمر حفیظ رکن ہوں گے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں