آج کیپٹل ٹی وی پر مظاہرہ ہوگا۔۔

روزگار بچاو تحریک کے 28 ویں روز کے اجتماع کا انعقاد جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب میں ہوا جہاں مستقل احتجاجی کیمپ قائم ہے۔ مقررین نے اس موقع پر کہا کہ صحافیوں کی تحریک حقوق کے حصول تک جاری رہے گی ہمارا میڈیا مالکان سے مطالبہ ہے جبری برطرفیاں بند کی جائیں تنخواہیں وقت پر ادا کی جائیں، اور تنخواہوں میں کٹوتی واپس لی جائے۔ مقررین نے اخبارات اور میڈیا مالکان کے رویئے کی مذمت کرتے ہوئے برطرفیوں اور تنخواہوں میں کٹوتیوں کے خاتمے اور صحافیوں کی بحالی پر زور دیا۔ صحافیوں سے اظہاریکجہتی کے لئے سنی تحریک کے رہنما فہیم احمد اپنے ساتھیوں سمیت احتجاجی کیمپ آئے جہاں انہوں نے اپنے خطاب میں مطالبہ کیا کہ صحافیوں کو واجبات کی ادائیگی اور برطرف صحافیوں کی بحالی یقینی بنائی جائے۔اس موقع پر صدر کراچی پریس کلب امتیاز خان فاران سابق سیکرٹری پریس کلب اے ایچ خانزادہ، جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے کنوینر ارمان صابر ، جوائنٹ ورکرز ایکشن کمیٹی کے کنوینر کرامت علی، سینئر صحافی الطاف مجاہد ،کراچی یونین آف جرنلسٹ کے سینئر رہنما نعمت اللہ بخاری ، پیپ کے سینئر فوٹو جرنلسٹ رہنما شعیب احمد ،نیشنل فیڈریشن آف ٹریڈ یونین کے سیکرٹری ناصر منصور ،ہوم بیسڈ ورکرز کی رہنما زہرا اکبر ، فرینڈر آف لیاری کے حبیب جان، مزدور رہنما لیاقت ساہی، زبیر رحمان، حسین بادشاہ، ایپنک کے رہنما عبیداللہ، اور صحافی تنظیموں کے عہدیداروں اور رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ بعدازاں اعلان کیا گیا کہ بروز جمعرات کیپٹل ٹی وی کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

How to Write for Imran Junior website

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں