Protest against Hum News on 22 march

ہم نیوزکے خلاف کل احتجاج کا اعلان۔۔

ہم نیوز ایکشن کمیٹی نے صحافیوں کی جبری برطرفی کے خلاف جمعہ کو کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ سیاسی و ساجی رہنماؤں اور کیبل آپریٹر ایسوسی یشن کے ذمہ داران سے رابطوں کے لیے ایک ذیلی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے ۔یہ فیصلے ایکشن کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں کیے گئے جو بدھ کو کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں لا ہور اور اسلام آباد سے ایکشن کمیٹی کے ارکان نے بذریعہ ٹیلی فون شرکت کی ۔اجلاس میں ہم ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات پر غور کیا گیا ۔ارکان نے ایکشن کمیٹی کی جانب سے لیگل ایڈ کمیٹی کی تشکیل کے فیصلے کو سراہا اور کہا کہ اس اقدام سے جبری طو ر پر برطرف ہونے والے ملازمین کو ڈھارس ملی ہے ۔کمیٹی کے ارکان کو آگاہ کیا گیا کہ اب تک 80سے ز ائد صحافیوں نے عدالت سے رجوع کرنے کے لیے لیگل ایڈ کمیٹی سے رابطہ کیا ہے ۔ان تمام صحافیوں کے معاملے کو وکلا کے سامنے رکھا جائے گا اور ان کو ہرممکن قانونی معاونت فراہم کی جائے گی ۔اجلاس کے شرکاء نے ہم نیوز ایکشن کمیٹی کی جانب سے پیر کو ہم نیوز کے دفتر کے باہر ہونے والے کامیاب احتجاجی مظاہرے پر صحافیوں سے اظہار تشکر کیا ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ احتجاج کے دائرے کو وسیع کرنے کے لیے کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے ذمہ داران سے بھی رابطہ کیا جائے اور ان سے اپیل کی جائے کہ وہ صحافیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے روزانہ پرائم ٹائم کے دوران ان اداروں کی نشریت کا بائیکاٹ کریں جو صحافیوں کو بے روزگار کررہے ہیں ۔اس ضمن میں ذیلی کمیٹی کے ارکان جلد کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے ذمہ داران سے ملاقات کریں گے ۔اجلاس میں شریک اسلام آباد اور لاہور سے تعلق رکھنے والے ارکان نے اس بات پر زور دیا کہ احتجاج کے دائرے کو اسلام آباد اور لاہور تک وسیع کیا جائے ،جس پر کمیٹی نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ اس سلسلے میں جلد ہم نیوز ایکشن کمیٹی کے اہم ذ مہ دار اسلام آباد اور لاہور کا دورہ کرکے وہاں کے احتجاج کے انتظامات کو حتمی شکل دیں گے۔۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں