148

معروف خاتون اینکر کا پاکستان پریس کلب لندن سے اعلان لاتعلقی۔۔۔

معروف خاتون اینکر نیلم اسلم نے پاکستان پریس کلب لندن سے فوری طور پر لاتعلقی اختیار کرنے کا اعلان کرتے ہوئے درخواست کی ہے کہ ان کا نام ادارے سے منسلک افراد کی فہرست سے خارج کیا جائے۔ اپنے ایک تحریری بیان میں نیلم اسلم نے کہا کہ انہوں نے یہ فیصلہ مالی معاملات میں شفافیت، تنظیم کی سمت اور طرزِ عمل، باہمی احترام، انسانی وقار اور افراد کے ساتھ کیے جانے والے سلوک سے متعلق سنگین تحفظات کے باعث کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات اور ادارے کے بعض طریقۂ کار کے باعث وہ مزید پاکستان پریس کلب لندن کے ساتھ کسی بھی حیثیت میں منسلک رہنے میں خود کو مطمئن محسوس نہیں کرتیں۔ نیلم اسلم کے مطابق جب انہوں نے پریس کلب میں شمولیت اختیار کی تو وہ ان معاملات اور مبینہ تحفظات سے آگاہ نہیں تھیں۔ تاہم وقت گزرنے کے ساتھ مختلف افراد نے ان سے رابطہ کیا اور اپنے تجربات اور معلومات ان کے ساتھ شیئر کیں، جس کے بعد ان کا لاتعلقی اختیار کرنے کا فیصلہ مزید مضبوط ہوا۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ کسی ایسے ادارے سے وابستہ نہیں رہنا چاہتیں جس کے بارے میں شفافیت، جواب دہی، دیانت داری یا لوگوں، بالخصوص خواتین، کے ساتھ باعزت اور مناسب رویے سے متعلق سوالات اور تحفظات موجود ہوں۔نیلم اسلم نے کہا کہ صحافت اور کمیونٹی کی نمائندگی کرنے والے کسی بھی ادارے کو پیشہ ورانہ ذمہ داری، انسانیت، اخلاقی طرزِ عمل اور احترام کے اعلیٰ ترین معیار پر عمل کرنا چاہیے۔انہوں نے پاکستان پریس کلب لندن کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ان کا نام فوری طور پر ادارے کے ریکارڈ، نمائندگی اور تمام متعلقہ سرگرمیوں سے خارج کیا جائے اور آئندہ انہیں کسی بھی حیثیت میں پریس کلب سے منسلک نہ کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں