bol ki nayi intezamia ka naya lollipop

پرڈیوسر کو اینکر بنانے اور پروگرام دینے کا لالی پاپ۔۔

پروگرام پروڈکشن ڈپارٹمنٹ کو ایک اور جھٹکا اس وقت لگا جب ایک پرڈیوسر نے اپنے باسز کو صاف کہہ دیا کہ وہ بہت جلد بول چھوڑ دے گا۔۔پپو کے مطابق پروڈکشن ڈپارٹمنٹ کا یہ پرڈیوسر رات میں ایک اور چینل پر نیوز اینکر کی جاب بھی کررہا تھا، جہاں اب اس کا باضابطہ کنٹریکٹ ہوگیا ہے۔ اس کے بعد  جب اس نے ادارے کو چھوڑنے کے حوالے سے اپنے نئے باسز کو مطلع کیا کہ میں مستعفیٰ ہونے جا رہا ہوں تو وہ اب اسے روکنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ یہاں تک کہ اسے بول نیوز میں ہی اینکر بنانے اور نیوز سلاٹ دینے کا لالی پاپ بھی دے رہے ہیں لیکن اس نے اپنے نئے باسز کو یہ فیصلہ سنا دیا ہے کہ وہ جلد یا دیر بول نیوز چھوڑدے گا کیونکہ یہاں تنخواہیں وقت پر نہیں مل رہی اور پرچی  والے لوگوں کو بنا کام کے تنخواہ مل رہی ہے جبکہ ہم سے دوسروں کے بھی سارے کام لئے جا رہےہیں۔ جس کے بعد سے پروگرامنگ ڈیپارٹمنٹ میں ہل چل مچی ہوئی ہے کہ اسکے جانے کے بعد ہمارے پاس کوئی دوسرا آلٹرنیٹ نہیں جبکہ اسی ڈپارٹمنٹ کے ایک اور پرڈیوسر کی  دو بڑے چینلز میں بات چل رہی ہے معاملہ تنخواہ فائنل ہونے پر ہے وہ بھی عنقریب جانے والے ہیں جس کے بعد پروگرام پروڈکشن انٹرنی اور چند گنے چنے اے پیز تک محدود ہوکر رہ جائے گا۔۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں