Private channels will be shutdown says Maryam Aurangzeb 292

نجی چینل بند کردیئے جائیں گے، مریم اورنگزیب

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ موجودہ حکومت کی کوئی میڈیا پالیسی نہیں ہے پرائیویٹ چینل بند کردئیے جائیں گے تاکہ علیمہ خان، جہانگیر ترین اور علیم خان کی چوری کی بات ہی نہ ہو۔یہ میڈیا کو کنٹرول کر کے چینلز پر نیب کے کیسز بنائیں گے۔ اشتہارات کے تمام ریٹس آفیشل ہوتے تھے اور ویب سائٹ پر جاری ہوتے تھے۔فواد چوہدری میڈیا کی زبان بند کرنا چاہتے ہیں تاکہ صرف سرکاری ٹی وی اُن کے گن گاتا رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں