عالمی یوم آزادی صحافت ملک گیر سطح پر یوم مطالبات کے طورپر منایا گیا۔پی ایف یو جے کے صدر شہزادہ ذوالفقار اور سیکرٹری جنرل ناصر زیدی کی کال پر ملک بھر کی طرح لاہور میں پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے زیراہتمام لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرے کی قیادت پی یو جے کے صدر قمرالزمان بھٹی نے کی۔اس موقع پر صحافیوں نے آزادی صحافت کے حق میں شدید نعرے بازی کی۔مظاہرے میں فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے رہنما عمرشریف۔ سول سوسائٹی کے رہنماعبداللہ ملک ۔خالد شہزاد سمیت سینئر صحافی اقبال بخاری۔ رفیق خان ۔نصراللہ ملک۔جمال احمد۔ مرتضی باجوہ۔ محبوب عالم ۔ڈاکٹر شجاعت حامد۔عاصم شہزاد سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پی یو جے کے صدر قمر بھٹی نے کہا کہ حکومت جبری برطرفیوں ،تنخواہوں کی عدم ادائیگی اوردیگرمسائل کے حل کے لئے 10 نکاتی مطالبات پر عمل کرئے۔انہوں نےمزید کہا کہ حکومت کورونا کے حوالے سے صحافیوں کو بیل آئوٹ پیکج دے۔ان کا کہنا تھا کہ جو ادارے بروقت تنخواہیں ادا نہیں کرتے حکومت ان کے اشتہارات اور واجبات کی ادائیگی روکے۔ان کا کہنا تھا کہ آپ نیوز کی بندش سے میڈیا انڈسٹری میں بے روزگاری کا سیلاب آیا ہے جبکہ اب نیو نیوز کو بھی نیوز چینل نہ ہونے کی آڑ میں بند کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ہمارا پیمرا سے مطالبہ کہ وہ ان دونوں اداروں کو نیوز چینل بنانے اور ملکیت کے ایشوز کی راہ میں حائل قانونی رکاوٹ کو دور کرئے۔ 
پریس کلب پر پی یوجے کا احتجاجی مظاہرہ۔۔
Facebook Comments
