نیوسعیدآبادکےسینئرصحافی محمد قاسم قمبرانی اوران کےساتھی صحافیوں پرنامعلوم افرادنےحملہ کرکےلہولہان کردیاص۔۔ قومی شاہرہ پرنامعلوم افرادنے سینئر صحافی محمدقاسم قمبرانی اوردیگرصحافیوںپرڈنڈوں اورلوہےکی سلاخوں سےحملہ کردیاجس کےنتیجےمیں قاسم قمبرانی، صحبت اوڈو، ریاض احمد کیریو اور عبدالجبارسولنگی اچانک حملہ میں شدید زخمی ہو گئے پولیس نے زخمیوں کومقامی اسپتال پہنچایاجہاں انہیں طبی امداد دی گئی قاسم قمبرانی کے مطابق 6موٹرسائیکل سوارمسلح حملہ آوروں نےاچانک حملہ کرکےبےرحمانہ تشدد کرتے ہوئےبراہ راست فائرنگ کی ایک گولی ہاتھ کو چھوتے ہوئےگزر گئی پولیس کی آمد کے بعد ملزمان فرار ہوگئے انہوں نےکہاکہ عوام کی ترجمانی کرنےپرصحافیوں پر حملہ کرایاگیاہےدریں اثناءضلع بھر کےصحافیوں نے واقعہ کےخلاف احتجاج کرتے ہوئےملزمان کی جلد گرفتاری کےساتھ صحافیوں کوتحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ دریں اثنا کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر ریاض احمد ساگر،سیکرٹری محمد عارف خان اور مجلس عاملہ کے اراکین نے ہالا نیشنل ہائی وے پر نامعلوم مسلح افراد کا نیو سعیدآباد پریس کلب کے صدر قاسم قمبرانی،جنرل سیکرٹری ریاض کیریو،عبدالجبا رسولنگی،صحبت سہیل سمیت دیگرسینئر صحافیوں پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہےاپنے مذمتی بیان میں سیکرٹری محمد عارف خان نے کہا کہ صحافیوں پر حملے کے خلاف صحا فی برادری میں شدیدتشویش پائی جاتی ہے، صحافیوں کو جان و مال کا تحفظ دینا اور ان کے لیے صحا فتی ذمے داریوں کی ادائیگی کے لیے محفوظ ماحول مہیا کرنا حکومت اور انتظامیہ کی ذمے داری ہے،پولیس ملزمان کو فوری گرفتار کرکے قرارواقعی سزادے حکومت صحافیوں کو مکمل سیکورٹی فراہم کرے،حملے میں زخمی صحافیوں کا کہنا ہے کہ درجن سے زائد نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے زخمی کیا ہے،جبکہ قاسم قمبرانی کو تشویشناک حالت میں حیدرآباد اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،زخمی صحافی کامزید کہنا تھا کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کرنے کے بعد بدترین تشدد کانشانہ بنایا اور نازیبا الفاظ استعمال کئے۔

