muhammad asghar ali

پریس کلب کے صدر پر پولیس کا غیرانسانی تشدد۔۔

رحیم یار خان کی تحصیل صادق آباد کے نواحی علاقے بھونگ شریف پریس کلب کے صدر محمد اصغر علی کو تھانہ بھونگ شریف پولیس نے مقامی وڈیروں کے کہ کہنے پر جھوٹا مقدمے میں گرفتار کرکے حوالات میں غیر انسانی تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ہاتھوں کی انگلیوں کے ناخن کھینچ لئے، جبکہ جسم پر ڈنڈوں سے تشدد کیا گیا جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پولیس تشدد کا شکار صحافی اصغر علی نے صحافیوں کواپنے جسم پر بہیمانہ تشدد کے واضح نشانات دکھاتے ہوئے بتایا ہے کہ آج اکیسویں صدی کے اس دور میں بھی صحافی مقامی وڈیروں کے ظلم و ستم کا شکار ہیں کیونکہ وڈیروں کے خلاف سچ لکھنے پر انکو پولیس نے جھوٹا مقدمہ میں گرفتار کرکے حوالات میں ساری رات تشدد کا نشانہ بنایا،انکے سارے صحافی دوستوں نے ساری رات تھانے کے باہر گزاری جبکہ صحافی کو میڈیکل کیلئے دیہی مرکز صحت منتقل کیا جہاں اسکی حالت غیر ہونے پر تحصیل ہسپتال منتقل کیا گیا، اور بعد میں عدالت پیش کیا گیا جہاں صحافیوں کو داخلے کی اجازت نہیں دی گئی جس پر صحافیوں نے متاثرہ صحافی کے عدالت کے باہر آنے پر پولیس کا سارا کچا چٹھا کھول دیا، تاہم اس صورتحال پر صحافی برادری سراپا احتجاج ہے اور حکومت پاکستان سے انصاف کی اپیل کی ہے۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں