پیپلز پارٹی لاہور کی سیکرٹری اطلاعات فایزہ ملک نے کہا ہے کہ میڈیا ہاوسز میں کام کرنے والے تمام ورکرز کو ویج بورڈ ایوارڈ کے مطابق تنخواہ دی جاے اور اس پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جاے اس وقت میڈیا ہاوسز میں چند من پسند لوگوں کو ویج بورڈ ایوارڈ کے مطابق تنخواہ دی جارہی ہے لیکن اکژیتی ورکرز کو پنجاب حکومت کی مقرر کردہ کم سے کم مزدور کی اجرت کے مطابق اداییگی نہیں کی جارہی ہے اپنی اعلان کردہ کم سے کم مزدور کی اجرت پر عمل درآمد کروانا بھی حکومت کی ذمے داری ہے, ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی آنے والے بجٹ میں نچلے درجے کے سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں پچاس فیصد اضافے کا مطالبہ کرتی ہے اور مہنگای کے خاتمے ناجایز منافع خوروی اور زخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت سے سخت کاروای کا بھی مطالبہ کرتی ہے پیپلز پارٹی محنت کشوں کا معاشی قتل نہیں ہونے دے گی اور ہر محنت کش کا معاشی طور پر تحفظ کرتی رہے گی۔
103
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل