معروف خاتون اینکر کوملا سرپرائز۔۔

معروف خاتون اینکر عشرت فاطمہ نے ایک عرصے تک پاکستان کے اکلوتے ٹی وی چینل پی ٹی وی کی سکرین پر راج کیا ، آج کل وہ ریڈیو پاکستان سے وابستہ ہیں ۔ انہوں نے دفتر میں بیٹھ کر ایک خواہش کا اظہار کیا اور جب وہ گھر پہنچیں تو ان کے شوہر کی جانب سے ان کی یہ خواہش پوری کی جاچکی تھی۔عشرت فاطمہ نے پکوڑے کھانے کی خواہش کا اظہار ٹوئٹر پر کیا ۔ انہوں نے اسے عجیب قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا پکوڑے کھانے کا دل کر رہا ہے لیکن بنانے کا نہیں۔عشرت فاطمہ کی جانب سے یہ ٹویٹ ان کے شوہر نے بھی پڑھ لیا اور ان کے گھر پہنچنے سے پہلے ہی ان کی من پسند چیز تیار کردی۔ عشرت فاطمہ جو کہ شادی کے بعد عشرت ثاقب کہلاتی ہیں ، جب دفتر سے گھر پہنچیں تو گرما گرم پکوڑے ہاتھ میں پکڑے ہوئے ان کے شوہر نے ان کا استقبال کیا۔ عشرت ثاقب نے جب یہ منظر دیکھا تو فوری ٹوئٹر پر لکھا کہ ان کی خواہش پوری ہوگئی۔ جب وہ گھر پہنچیں تو پکوڑے تیار تھے۔

How to Write for Imran Junior website

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں