Police violence on arrested journalist

گرفتار صحافی پولیس تشدد کا شکار۔۔

مختلف الزامات کے تحت گرفتار صحافی مشتاق سرکی کیس کی تفتیش سی آئی اے صدر منتقل کردی گئی۔۔ایف آئی آر سمیت ملزمان کو تحقیقات کی غرض سے ایس آئی یو بھیج دیا گیا۔ملزمان کے خلاف لینڈ گریبنگ سمیت دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات درج کئے گئے ہیں ۔ اعلی پولیس حکام کی ہدایت پر ایس ایس پی نعمان صدیقی نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔دوسری جانب جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی شعیب الہیٰ نے شارع فیصل تھانے پر چھاپہ مارا جس کی ہدایت ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج شرقی نے کی تھی۔۔گرفتارصحافی مشتاق سرکی نے جوڈیشل مجسٹریٹ سے شکایت کی کہ گرفتار ی کے بعد سے کھانا نہیں دیا گیا اور پولیس تشدد کا نشانہ بھی بنارہی ہے۔۔پولیس کے مطابق مشتاق سرکی کو ایف آئی آر کے اندراج کے بعد گرفتارکیاگیا۔۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے پولیس کو ہدایت کی کہ ملزم کو کھانا کھلایاجائے۔۔پولیس کے مطابق مشتاق سرکی کے خلاف زمینوں پر قبضے سمیت دیگر الزامات میں چھ مقدمات درج ہیں۔۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں