کراچی میں ایس ایس پی ایسٹ نعمان صدیقی کی جانب سے خبریں اخبار کے کرائم رپورٹربختیار خٹک کو سنگین نتائج کی دھمکیوں کے بعد صحافتی حلقوں میں غصہ کی لہر دوڑ گئی۔۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ایسٹ نعمان صدیقی نے واٹس اپ پرکسی صحافی جانب سے خبرشیئرکرنے پر مذکورہ واٹس اپ گروپ کے ایڈمن اور روزنامہ خبریں اخبارکراچی کے کرائم رپورٹربختیارخٹک کوسرکاری فون سے کال کرکے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں ،جس پر صحافتی تنظیموں میں ایس ایس پی ایسٹ نعمان صدیقی کی صحافی کودی جانیوالی دھمکیوں کے خلاف شدیدغم وغصہ پھیل گیاکراچی کے تمام کرائم رپورٹرزنے مذکورہ ایس ایس پی کے خلاف آئی جی سندھ سے فوری طورپرکاروائی کرنے کی اپیل کرتے ہوئے عدم کارروائی پر پولیس کی کوریج کے بائیکاٹ کااعلان کردیا، صحافی تنظیموں نے کرائم رپورٹربختیارخٹک کے ساتھ یکجہتی کااظہارکرتے ہوئے ایس ایس پی نعمان صدیقی کے خلاف فوری کاروائی کامطالبہ کیاہے ۔
پولیس افسر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
Facebook Comments