police ne 7 bhatta khor jaali sahafi giraftar karliye

پولیس نے  7 بھتہ خور جعلی صحافی گرفتار کرلئے

کراچی کے علاقے قائدآباد پولیس نے بھتہ کے الزام میں ایک خاتون سمیت 7 افراد کو گرفتار کرلیا۔ساتوں افراد اپنا تعلق میڈیا سے ظاہر کررہے تھے اور جعلی کارڈز بھی بنا رکھے تھے۔تفصیلات کے مطابق قائدآباد پولیس اسٹیشن کی حدود مجید کالونی میں ڈاکٹر سے بھتہ مانگنے پر 7 افراد دھر لئے گئے۔ ساتوں افراد جعلی کارڈ لگا کر اپنا تعلق میڈیا سے ظاہر کررہے تھے۔مجید کالونی مِیں ڈاکٹر ارشد کی کلینک پر جاکر بھتے کا مطالبہ کیا تو اہل محلہ نے ملزمان کو دھر لیا اور پولیس کو کال کی۔ قائدآباد پولیس نے موقع پر پہنچ کر ساتوں افراد کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزمان کی شناخت رضا محمد ۔محمد فیصل ۔ محمد شاکر ۔سلمان اعجاز ۔محمد آصف ۔عقیل شاہ اور لیڈیز اسٹر رضوان کے نام سے ہوئی  ڈاکٹر ارشد کی مدعیت میں ایف آئی آر کا اندراج کر دیا گیا۔واضح رہے کہ ان ملزمان نے پہلے بھی ڈاکٹر ارشد سے ڈیڑھ لاکھ روپے بھتہ وصول کیا۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں