پولیس کی کرپشن اورکالے دھندے بے نقاب کرنے پر کراچی کے دو رپورٹرز کو ایف آئی اے سائبر کرائم نے تئیس ستمبر بروز بدھ نے طلب کرلیا۔۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے صحافیوں اور کرائم رپورٹر ایسوسی ایشن کے جنرل س سیکریٹری طحہ عبیدی اور سی آر اے کے سینئر ممبر نوید کمال نے جیکب آباد میں پولیس کی جانب سے ہونے والے بدعنوانی اور کالے دھندوں کا پردہ چاک کیا تو سندھ پولیس کے ایک ایس ایس پی نے دو نوں صحافیوں کے خلاف ایف آئی اے میں شکایت درج کردی۔۔ایف آئیاے سائبر کرائم نے دونوں صحافیوں کو بدھ کے روز سہ پہر تین بجے طلب کرلیا ہے۔۔ ترجمان سی آر اے کے مطابق طحہ عبیدی اور نوید سے اظہار یکجہتی کے لئے صحافیوں کے بڑی تعداد ایف آئی اے دفتر کے باہر جمع ہوگی حق اور سچ لکھنے پر دونوں صحافیوں کو نہ صرف حوصلہ دیا جائیگا بلکہ متعلقہ ایس ایس پی کے مزید کالے دھندے بے نقاب کرینگے۔۔ترجمان سہیل شبیر نے مزید بتایا کہ سی آر اے کے صدر سمیر قریشی نے تمام ممبران سے بروز بدھ دوپہر تین بجے ایف آئی اے دفتر پر پہنچے کی اپیل کی ہے۔۔

