کے پی سی فوٹوگرافرز الیون سیمی فائنل میں پہنچ گئی، سما سے مقابلہ ہوگا 9

کے پی سی فوٹوگرافرز الیون سیمی فائنل میں پہنچ گئی، سما سے مقابلہ ہوگا

کراچی: کراچی پریس کلب کے زیرِ اہتمام منعقدہ سپر سکس کرکٹ ٹورنامنٹ میں کے پی سی فوٹوگرافرز الیون نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گزشتہ رات اے آر وائی کی ٹیم کو شکست دے دی، جبکہ کوارٹر فائنل میں جیو ڈیجیٹل کی ٹیم کو ہرا کر سیمی فائنل میں بھی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی۔ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں کے پی سی فوٹوگرافرز الیون کا مقابلہ سما نیوز کی ٹیم سے ہوگا۔ واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل اور فائنل مقابلے 7 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں