245

فیزٹو کی جستجو اگست تک آگے بڑھ گئی۔۔۔۔

لاہور پریس کلب میں صحافی کالونی فیز ٹو کے ممبران کے ساتھ صدر ارشد انصاری کی میٹنگ میں اس وقت دلچسپ لمحہ آیا جب سوال جواب کے سیشن کے دوران فیز ٹو کے نام سے بنے ایک گروپ کے رکن صابر چغتائی نے اپنے سوال میں ممبر گورننگ باڈی سید بدر سعید کی “شکایت” لگاتے ہوئے کہا کہ بدر سعید نے کہا ہےکہ فیز ٹو کے لیے جو جگہ دکھائی گئی تھی وہاں چند ایکڑ جگہ ہے ۔ بتائیں فیز ٹو کی کتنی جگہ لی گئی ہے۔ جس پر پہلے صدر لاہور پریس کلب نے ناراضگی اور غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اصل بات صرف میرے علم میں ہوتی ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سیکرٹری پریس کلب سمیت باڈی میں کسی کو کچھ پتا نہیں ہوتا ۔ اس کے کچھ دیر بعد انہوں نے اس بات کو سیکنڈ کرتے ہوئے خود ہی یہ بھی کہہ دیا کہ اب اس پہلی جگہ پر فیز ٹو نہیں بنے گا بلکہ فیز ٹو کے لیے نئی جگہ ہو گی ۔ ایک ممبر کی جانب سے نئی جگہ کے سوال پر انہوں نے کہا کہ پندرہ دن بعد بتاؤں گا۔ ایک ممبر کے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ہریس کلب کے ممبران نے جو ڈاؤن پیمنٹ 62 ہزار 500 روپے فی ممبر کے حساب سے جمع کروائے تھے وہ تاحال پنجاب جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے پاس ہیں اور ابھی تک روڈا کو منتقل نہیں کیے گئے ۔۔ اجلاس میں انہوں نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ پندرہ دن بعد نئی جگہ کا لیٹر شیئر کریں گے اور اگست کے آخر تک الاٹمنٹ لیٹر دے دیا جائے گا ۔ یاد رہے اس سے پہلے وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری بھی فروری میں الاٹمنٹ لیٹر دینے کا اعلان کر چکی تھیں لیکن تاحال لیٹر جاری نہیں ہو سکا تھا ۔۔ لاہور پریس کلب کے صدر کی جانب سے اس بریفنگ کے بعد ملا جلا رجحان ہیں ۔ کچھ صحافی شکوک کا اظہار کر رہے ہیں تو کچھ کا کہنا ہے کہ اگست تک کا وقت مل گیا ہے لہذا اگست کا انتظار کرنا چاہیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں