eid ke bad peca ke khilaf bharpoor tehreek chalane ka faisla

پی ایف یوجے کی نیوزون اور پبلک ٹی وی کو وارننگ۔۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یوجے) نے نیوز ون اور پبلک ٹی وی میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو تنخواہیں نہ ملنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے غیرقانونی اور غیراخلاقی قدم قراردیا ہے۔۔ اپنے مشترکہ بیان میں پی ایف یوجے کے صدر شہزادہ ذوالفقار اور سیکرٹری جنرل ناصر زیدی کا کہنا ہے نیوزون اور پبلک ٹی وی کی انتظامیہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنے ورکرز کی تنخواہیں اور واجبات فوری ادا کریں، پی ایف یوجے نے نیوز ون انتظامیہ سے کہا ہے کہ وہ صحافتی تنظیموں کے ساتھ کئے گئے معاہدے کی پاسداری کریں اور جو یقین دہانیاں انہوں نے کرائی تھیں اسے فی الفور پورا کیا جائے بصورت دیگر پی ایف یوجے دونوں چینلز کے سامنے دھرنا دے گی۔۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ کسی بھی میڈیا ہاؤس یا ٹی وی چینل میں کسی  بھی ورکر کی سیلری روکے جانے کو قطعی برداشت نہیں کیا جائے گااور اس بات کی اجازت دی جائے گی کہ میڈیا ورکرز کی تنخواہیں کوئی روکے۔۔

انسٹاگرام  اب فیس بک جیسا فیچر متعارف کرائے گا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں