peca tarmeemi bill islamabad high court mein challenge

پی ایف یوجے الیکشن بیس سے بائیس جولائی کو ہونگے۔۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات 20 سے 22 جولائی تک لاہور میں ہونگے جس میں ملک کے تمام بڑے شہروں کی نمائندہ صحافتی تنظیموں کے 207 امیدواران حصہ لیں گے، انتخابات سے قبل پی ایف یو جے کی بائنیل ڈیلیگیٹس میٹنگ منعقد ہوگی جس میں صحافتی تنظیموں کے امور اور ملک میں صحافت کیلئے سازگار ماحول کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اہم ترامیم کو زیر غور لایا جائیگا، انتخابات کیلئے پولنگ لاہور میں 22 جولائی کو ہو گی جس سے قبل پی ایف یو جے کی بی ڈی ایم میٹنگ کا انعقاد بھی کیا جائیگا جس میں ملک بھر سے صحافتی تنظیموں کے منتخب عہدیدار اور 286 ڈیلیگیٹس شرکت کرینگے، بی ڈی ایم اجلاس میں صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے صحافتی تنظیموں کی تجویز کردہ ترامیم پر بحث کی جائیگی، انتخابات میں چیئرمیں الیکشن کمیٹی کے فرائض ڈاکٹر توصیف احمد خان سر انجام دینگے، انتخابات میں ملک بھر سے صدر کے عہدے کیلئے13 امیدواروں، نائب صدور کے عہدوں کیلئے 27، سیکرٹری جنرل کیلئے 17، اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل کے عہدے کیلئے 19، خزانچی کیلئے 16 جبکہ فیڈرل ایگزیکٹو کمیٹی کا رکن بننے کیلئے 23 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں ۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں