151

جرنلسٹس پروٹیکشن ایکٹ پر عملدرآمد نہ ہونے کے خلاف درخواست دائر۔۔

پشاور ہائی کورٹ میں گاڑی چوری ہونے کے مقدمے میں مبینہ ناقص پولیس تفتیش، چوری شدہ گاڑی کی عدم برآمدگی اور صوبے میں جرنلسٹس پروٹیکشن ایکٹ 2021پر مؤثر عمل درآمد نہ ہونے کے خلاف آئینی درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست عدنان خان نے اپنے وکیل منظور بشیر ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی ہے.رٹ پیٹیشن میں خیبرپختونخوا حکومت، انسپکٹر جنرل پولیس، کیپٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) پشاور، ایس ایچ او تھانہ فقیر آباد سمیت دیگر متعلقہ حکام کو فریق بنایا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں