پشاور میں ایک مقامی اخبار روزنامہ کسوٹی نے 7 کارکنوں کو نوکری سے فارغ کرکے اخبار بند کردیا۔ مبینہ طور پر وجہ یہ بتائی جارہی ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے اس کے اشتہارات دو ماہ قبل بند کردیئے تھے صرف اس لئے کہ کسوٹی کا مالک روزنامہ جنگ کے اعلیٰ عہدیدار کا بھائی ہے اور وہ عہدیدار کے پی حکومت کی کوتاہیوں کی نشاندہی سوشل میڈیا پر کرتا رہتا ہے۔۔ اسلئے اس کے بھائی کے اخبار کے اشتہارات بند کردیئے گئے، 2 ماہ صبر کرنے کے بعد اخبار انتظامیہ نے بالاخر تمام افراد کو فارغ کردیا گیا، اخبار انتظامیہ کی جانب سے یہ دعویٰ بھی سامنے آیا ہے کہ پشاور پریس کلب اور خیبر یونین آف جرنلسٹس نے اس ضمن میں اپنا کوئی کردار ادا نہیں کیا۔پشاور کے صحافتی حلقوں کا کہنا ہے کہ ویسے اخبار کے معاملات پہلے سے ہی ٹھیک نہیں اب وجہ بھی مل گئی۔
13
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل