پشاور میں بھی کورونا وائرس نے صحافیوں کو اپنے پنجوں میں جکڑنا شروع کر دیا ہے۔پشاور کے صحافیوں میں ایک بعد دوسرا صحافی اس وباء سے متاثر ہونے لگا۔جی این این اور سچ ٹی وی کے دونوں بھائیوں میں کورونا کا ٹیسٹ مثبت آگیا۔آصف شہزاد اور واجد شہزاد کے بہنوئی کا 21 اپریل کو بیماری کی وجہ سے انتقال ہوا تھا۔خبر رساں ادارے مطابق جنازہ میں پشاور پریس کلب کے بیشتر صحافیوں نے شرکت کی۔دونوں بھائیوں کا کورونا ٹیسٹ 28 اپریل کو کرایا گیا اور مثبت ٹیسٹ آنے پر سب ہی پریشان ہو گئے۔اسی طرح روز ٹی وی کے سینئر کیمرہ مین شہزاد کاظمی کا بھی ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے۔ذرائع کے مطابق آپ ٹی وی کے این ایل ای کے والد کے جنازہ میں بھی گزشتہ روز بڑی تعداد میں صحافی شریک ہوئے۔ڈاکٹرز کہتے ہیں اگر احتیاط نہیں کی جائے گی تو بڑی تعداد میں لوگ اس وبا سے متاثر ہو سکتے ہیں۔پشاور کے صحافیوں کے آج کورونا ٹیسٹ لیے جارہے ہیں جس کے بعد ہی اصل صورت حال سامنے آسکے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کئی صحافیوں کی طبعیت خراب ہونے کی اطلاعات ہیں۔یاد رہے پہلے ہی کئی نیوز چینلز میں صحافی کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔خبر رساں ادارے کے مطابق ابھی چند روز پہلے ہی اے آر وائی اسلام آباد کے بیورو میں 8 افراد کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔اسی طرح جیونیوز، ایکسپریس نیوز، اب تک، سندھ ٹی وی، ٹوئنٹی فور نیوز ۔ سٹی فورٹی ٹو، ہم نیوز، دنیا نیوز اور دیگر چینلز کے صحافیوں میں بھی تشخیص ہو چکی ہے۔
پشاور میں بھی کورونا کا صحافیوں پر حملہ۔۔۔
Facebook Comments
