کراچی یونین آف جرنلسٹس نے پاکستان ایسوسی ایشن آف پریس فوٹوگرافرز ( پیپ) اور حیدر آباد پریس کلب کی نو منتخب باڈی کو مبارک باد پیش کی ہے۔ کے یو جے کے صدر اعجاز احمد۔ جنرل سیکریٹری عاجز جمالی اور ایگزیکٹو کونسل کے تمام ارکان نے اپنے بیان میں پیپ کے صدر عباس مہدی جنرل سیکریٹری جمیل احمد سمیت یونائیٹیڈ پینل کے منتخب تمام عہدیداروں کو کامیابی پر مبار باد پیش کی ہے۔ کراچی پریس کلب میں پیپ کے منعقدہ الیکشن میں یونائیٹڈ پینل نے کلین سوئیپ کیا ہے تمام کامیاب عہدیدروں کو مبارک باد پیش کی جاتی ہے۔ دوسری جانب کے یو جے نے اپنے بیان میں حیدر آباد پریس کلب کے نو منتخب صدر لالا رحمان اور سیکریٹری حمیدالرحمان سمیت نو منتخب تمام عہدیداروں کو مبارک باد پیش کی ہے۔ کے یو جے نے حیدرآباد پریس کلب کی نو منتخب باڈی کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حیدر آباد پریس کلب نے جمہوری جدوجہد میں ہمیشہ تاریخی اور قابل فخر کردار ادا کیا ہے امید ہے کہ حیدر آباد پریس کلب سندھ کی تاریخی اور جمہوری روایات کو برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
![chaar hurf | Imran Junior](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2020/03/how-to-write.jpg)