سندھ ہاؤس اسلام آباد میں دو صحافیوں کی لڑائی کے دوران اسلحہ تان لیا گیا، صحافیوں نے بڑی مشکل سے بیچ بچاؤ کرایا۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کی پریس کانفرنس کے دوران نجی ٹی وی 24 نیوز کے رپورٹر اور بول نیوز کے کیمرا مین میں تلخ کلامی ہوئی جس پر رپورٹر باہر گیا اور پستول لے کر آگیا۔ رپورٹر نے کیمرہ مین پر اسلحہ تانا تو موقع پر موجود صحافیوں نے بڑی مشکل سے بیچ بچاؤ کرایا۔پیپلز پارٹی کی جانب سے اس ناخوشگوار واقعے کے حوالے سے 24 نیوز کے سی ای او کو خط لکھ کر آگاہ کیا گیا ہے۔۔ٹوئنٹی فور چینل کے سی ای او کے نام لیٹر میں بلاول بھٹو زرداری کے چیف میڈیا کوآرڈینٹر نذیر ڈھوکی نے کہا ہے کہ ۔۔ پستول نکالنےکے واقعہ کے بعدپریس کانفرنس میں موجود کسی صحافی کی جان بھی جاسکتی تھی۔۔پریس کانفرنس ختم ہوئی تو بیورو چیف اسلام آباد وہاں پارٹی قیادت اور سندھ ہاؤس انتظامیہ سے الجھنے لگے اور الزامات کی بوچھاڑ کردی۔۔بیورو چیف اپنے رپورٹر کی سنگین غلطی پر کوئی ایکشن لینے کے بجائےپارٹی قائدین سے تکرار کرتے رہے۔۔ پیپلزپارٹی نے سی ای او ٹوئنٹی فور نیوزسے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے اپنے بیورو چیف اور رپورٹر کے خلاف فوری ایکشن لیں۔۔چیف کوآرڈینیٹر بلاول بھٹو زرداری نے اس خط کی کاپی نیشنل پریس کلب کے صدر اور پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر کو بھی ارسال کردی ہیں۔۔
