پیمرا نے میڈیا کو انتباہ جاری کر دیا۔۔ ترجمان پیمرا نے کہا کہ الیکشن کے دوران پیمرا کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی نہ کی جائے،پیمرا کے ضوابط کے تحت اداروں کےخلاف توہین آمیزتقاریرنشر نہیں کی جائیں،چینلزسیاسی رہنماوں کی تقاریرلائیودکھارہے ہیں جن میں ریاستی اداروں کونشانہ بنایاجاتاہے، تمام ٹی وی چینلز نفرت پھیلانے والے مواد کو دکھانے سے بھی گریز کرے ،ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ کوریج کے دوران عدالتوں ،مسلح افواج کیخلاف منفی پروپیگنڈے کودکھانے سے گریزکیا جائے،ناشائستہ زبان اور اخلاق سے گری ہوئی باتیں نشر نہ کی جائیں،جمہوری روایات کی مضبوطی تمام اداروں، شہریوں ، میڈیا ہاوسزکی ذمے داری ہے۔جن ٹی وی چینلز پر پیمرا کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی کی گئی ان کیخلاف کارروائی کی جائے گی ۔
Facebook Comments