پیمرا کی کونسل آف کمپلینٹس اسلام آ باد نے پیمرا کو سفارش کی ہے کہ ڈسٹری بیوٹرز کو صرف لائسنس یافتہ غیر ملکی چینلز دکھانے کا پا بند بنایا جا ئے، کو نسل نے اتھارٹی کو سفارش کی ہے کہ عوامی مفاد میں منصفانہ اور مساوی میڈیا انڈسٹری ما حول ہونا چاہئے اورپاکستان میں قومی اوربین الا قوامی دو نوں براڈ کاسٹ مواد کی موثر ریگولیشن کی جا ئے،یہ ضروری ہے کہ تمام ڈسٹری بیوٹرزکو ہدایت کی جا ئے کہ وہ پیمرا ( ترمیمی) آرڈی ننس 2007 کی سیکشن 19 اور سیکشن 19 کی کی سب سیکشن دو کی فوری ، مکمل اورشفاف کمپلائنس ( عملد رآمد) یقینی بنائیں جس کاتقاضا ہے کہ صرف لا ئسنس یافتہ غیر ملکی چینلز کو ریلے کرنے کی اجازت ہونی چاہئے۔ یہ سفارش کونسل کے اجلاس میں کی گئی جو پیمرا ہیڈ کوارٹرز اسلام آ باد میں ہوا۔20 جولائی 2026کو ہونے والے نو ٹیفکیشن کے بعد کونسل کا یہ پہلا اجلاس تھا۔ جس کی صدارت سید محمد علی نے کی جبکہ ممبران فوزیہ شاہد، گوہر زاہد ملک،ڈاکٹرثریا کنول آفریدی اور کائیوان حامد راجہ نے شرکت کی، کونسل کے سیکرٹری نے زیر التوا شکایات اورکونسل کی گزشتہ دو سالوں کی کا ر کردگی پیش کی،انہوں نے بتایا کہ گزشتہ دو سالوں میں مواد اور ویجز سے متعلق 38شکایات کو نمٹایا۔
167
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل