PEMRA Ordinance 2018

پیمراکا ترمیمی آردیننس قومی اسمبلی میں پیش

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی آر ڈی نینس 2002میں مزید ترمیم کرنے کا آرڈی نینس قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا ۔ وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے آرڈی نینس پیش کیا۔ ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے اجلاس کی صدارت کی۔ آرڈی نینس پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (ترمیمی) آر ڈی نینس 2018سے موسوم ہوگا۔ آر ڈی نینس کے اغراض و مقاصد میں کہاگیاہے کہ مجوزہ بل کا مقصد حکومت کے احکامات جن کی غرض و غایت پیمرا کو اپنے کارہائے منصبی کی انجام دہی میں سہولت بہم پہنچانا ہو، کے اجراء کے ضمن میں ایک خود مختار ادارہ بنانا نیز پیمرا اتھارٹی کی تشکیل نو کرنا بھی ہے۔ ہر گاہ معزز عدالت عدالت عظمیٰ کے احکامات کی تعمیل میں ڈویژن ھذا نے دستور پاکستان کے آرٹیکل19اور19الف کی تصریحات کے ساتھ پیمرا(ترمیمی) ایکٹ 2007کے طور پر ترمیم کردہ پیمراآرڈیننس 2002کی دفعہ5اوردفعہ6کو ہم آہنگ بنانے کے عمل کاآغاز کیا ہے ۔لہٰذا مذکورہ بالا اغراض کی تعمیل میں پیمرا کے کارہائے منصبی کی انجام دہی کو خودمختار اور آئینی تصریحات کے مطابق بنانے کی غرض سے یہ بل پیش کیا گیا ہے۔ اتھارٹی ایک چیئرمین اور آٹھ اراکین پر مشتمل ہوگی۔ چیئرمین اور اراکین کا تقرر وفاقی حکومت کی جانب سے کیاجائے گا اور وہ ایسے اشخاص ہوں گے جو میڈیا، کاروبار، انتظام، مالیات، معاشیات یا قانون کے شعبے میں اپنی دیانتداری استعداد، مہارت اور تجربے میں مشہور ہوں۔ چیئرمین اور اراکین کے لئے اعلیٰ تعلیمی کمیشن کی جانب سے تسلیم شدہ کسی ادارے سے کم سے کم پیشہ ورانہ ماسٹر ڈگری یا اس کے مساوی تعلیمی قابلیت درکار ہو گی اور متعلقہ شعبہ میں25سالہ تجربے کے حامل ہوں گے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے تقررکردہ ایک رکن جو اتھارٹی کا مستقل رکن ہو گا اور کل وقتی بنیاد پر کام کرے گا۔ دوسرے ممبران میں وفاقی حکومت کا بی ایس کا ایک افسر ہوگا۔ چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ممبرہوں گے۔ پاکستان براڈ کاسٹر ایسوسی ایشن کی جانب سے نامزد کردہ ایک رکن شامل کیاجائے گا۔ ہر ایک صوبائی حکومت کی جانب سے عوام الناس سے چار اراکین نامزد کیے جائیں گے ان میں سے خواتین اراکین دو سے زائد نہیں ہوں گی جنہیں وفاقی حکومت کی جانب سے محوری بنیادپر نامزد کیاجائے گا۔ اتھارٹی میں صرف دو بنائے عہدہ اراکین ہوں گے ۔ اراکین ہر ایک اجلاس کے لیے ایسی فیس اور اخراجات وصول کریں گے جیسا کہ صراحت کیاجائے۔ بربنائے عہدہ رکن کے علاوہ، ایک رکن، اپنے عہدے سے سبکدوش سمجھاجائے گا اگر وہ اتھارٹی کی رخصت کے بغیر اتھارٹی کے تین متواتر اجلاسوں میں غیرحاضر رہتاہے

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں