aleem khan ki dukaan mein musheer khaas ke pakwan

پیمرا نے سما کو جھوٹا قراردے دیا،وارننگ جاری۔۔

سابق میئر کراچی کی شکایت پر پیمرا کا ایکشن،سما کو کسی بھی خبر کو تصدیق کئے بغیر نشر کرنے سے اجتناب برتنے کی وارننگ جاری کردی۔۔ اطلاعات کے مطابق پیمرا کی کونسل آف کمپلینٹس نے متفقہ فیصلہ دیا ہے کہ ۔۔سماء نیوز ذمہ دارانہ صحافت کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہا، کاؤنسل آف کمپلینٹس کے فیصلے کے مطابق جھوٹی خبر نشر کرنے پر سما اسی انداز میں معذرت بھی نشرکرے۔۔سابق میئر کراچی وسیم اختر نے سما نیوز کے رپورٹر محمد علی حفیظ کی جانب سے مسلسل کی جانے والی بے بنیاد خبروں کا نوٹس لے کر پیمرا میں شکایت کی ، جس کے بعد پیمرا نے اس شکایت کی شنوائی کی۔۔ فیصلے کے مطابق سما کے رپورٹر محمد علی حفیظ نے سما پر سابق میئر وسیم اختر کے حوالے سے سترہ جولائی دوہزار انیس کو خبر چلائی کہ پرانی سبزی منڈی میں کے ایم سی کی گیارہ ایکڑ اراضی اونے پونے داموں بیچ دی گئی، جس پر وسیم اختر نے اگلے ہی روز پیمرا میں اپنے وکیل کے ذریعے تحریری شکایت درج کرادی۔۔ پیمرا کے تین صفحے پر مشتمل فیصلے میں سما کو ہدایت کی گئی ہے کہ آئندہ وہ کوئی بھی خبر تصدیق کئے بغیر نہ چلائے اور سابق میئر وسیم اختر سے معافی بھی مانگے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں