پاکستان سٹاک ایکسچینج پر حملے کی غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ کرنے پر بارہ ٹی وی چینلز کو پیمرا نے نوٹسز جاری کردیے۔پیمرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پیمرا نے متعدد ٹی وی چینلز کو پاکستان سٹاک ایکسچینج پر حملے سے متعلق غیر ذمہ دارانہ کوریج کرنے ، فائرنگ، لاشیں اور اسلحہ کی فوٹیج دکھانے پر اظہارِ وجوہ کے نوٹسز جاری کردیے ہیں۔پیمرا نے جن چینلز کو نوٹسز جاری کیے ہیں انہیں الیکٹرانک میڈیا ضابطہ اخلاق 2015 کی خلاف ورزی کرنے پر 7 یوم میں جوابداہی کا حکم دیا گیا ہے۔ بصورت دیگر پیمرا قوانین کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔۔اطلاعات کے مطابق پیمرا نے اسٹاک ایکسچینج حملے کی غیرذمہ دارانہ رپورٹنگ کرنے پر اے آر وائی نیوز، جیونیوز، ایکسپریس نیوز، ڈان نیوز، بول نیوز، سچ، جی این این، ابتک ، کیپٹل، جی ٹی وی، دنیا نیوز اور ٹوئنٹی فور نیوزچینل کو نوٹسز جاری کئے ہیں۔ اور ان سے سات یوم میں جواب طلب کیا ہے۔۔

