DTH ka license lene wali company ko final notice jaari

پیمرا کی صحافیوں کے لئے نئی ہدایات جاری

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے پیش نظر صحافیوں کو ہسپتالوں، آسولیشن وارڈز اور قرنطینہ سے رپورٹنگ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔تفصیلات کے مطابق پیمرا کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں تشویشناک صورتحال کے دوران میڈیا کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا گیا کہ میڈیا ہاﺅسز کی قومی ذمہ داری سمجھتے ہوئے کورونا وائرس سے آگاہی قابل تحسین ہے۔اعلامیہ میں صحافیوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ موجودہ حالات میں ہسپتالوں، آئیسولیشن وارڈز اور قرنطینہ سے رپورٹنگ نہ کریں کیونکہ ایسا کرنے کی صورت میں وائرس لگ سکتا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں