arshad sharif ke ehle hana ko post mortem report dene se inkar

پیمراکے حکم پر اے آروائی نیوز، بول تین دن کیلئے بند۔۔

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے اے آر وائی نیوز اور بول نیوز کی نشریات تین روز کیلئے معطل کردیں۔ پیمراکی جانب سے دونوں چینلز پر یہ پابندی تاخیری نظام استعمال نہ کرنے کی بنا پر لگائی گئی ہے۔پیمرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ  اتھارٹی نے تاخیری نظام کے حوالے سے  5 ستمبر 2022 کو احکامات جاری کیے تھے جن کا مقصد اعلی عدلیہ کے فیصلوں اور پیمرا قوانین پر عمل درآمد کرانا تھا۔ان احکامات کے تحت تمام چینلز کو ہدایات جاری کی گئیں تھیں کہ موثر تاخیری نظام اور ایڈیٹوریل بورڈ کے حوالے سے کی گئی پیشرفت اور اقدامات پر اتھارٹی کو آگاہ کیا جائے۔اتھارٹی ان اقدامات کی تصدیق کے بعد براہ راست یا تاخیر سے نشر کرنے سے متعلق احکامت صادر کرے گی۔ لہذا اس دوران کسی بھی چینل کو براہ راست عوامی تقریبات کی کوریج کی اجازت نہیں ہوگی۔پیمرا کے مطابق اے آر وائی اور بول نیوز  مسلسل پیمرا قوانین اور احکامات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں اور مذکورہ خلاف ورزی پر چینلز کو اظہار وجوہ کے نوٹسز جاری کرتے ہوئے ان چینلز کے چیف ایگزیکٹیو آفیسرز کو ذاتی شنوائی کے لیے بلوایا گیا تاہم وہ اتھارٹی کے سامنے پیش ہونے سے قاصر رہے اور محض اپنا تحریری جواب جمع کرا دیا۔تحریری جواب کو مدنظر رکھتے ہوئے اور معاملے کی سنگینی کے پیش نظر اتھارٹی نے دونوں چینلز بول اور اے آر وائی کی نشریات تین دن کے لیے معطل کر دیں اور اس سلسلے میں تمام کیبل آپریٹرز کو احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں