shoaib jutt ne ghair ikhlaqi harkat ki

پیمرا کادوسرا شوکاز معطل، جواب طلب۔۔

سندھ ہائی کورٹ نے اے آر وائی نیوز کے خلاف پیمرا کے دوسرے شوکاز پر بھی عملدرآمد معطل کرتے ہوئے پیمرا کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں اےآر وائی نیوز کےخلاف پیمرا کے دوسرے شوکاز کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔بیرسٹر عابد زبیری نے بتایا کہ اے آر وائی نیوز کوپہلا شوکاز نوٹس 8اگست کو جاری کیا،اس دوران اے آر وائی نیوز کی نشریات کو بند رکھا گیا ، پیمرا نے سنگل بینچ کے اس فیصلے کے خلاف دو رکنی بینچ کے سامنے اپیل بھی کی۔وکیل کا کہنا تھا کہ عدالت کے فیصلے کی روشنی میں اے آر وائی نیوز نے پیمرا کے شوکاز کا جواب دے دیا تاہم اسی روز 29 اگست کو اسی معاملے پر پیمرا نےدوبارہ شوکاز نوٹس جاری کردیا۔بیرسٹر ایان میمن نے کہا کہ عدالت کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے پر چیئرمین پیمرا کے خلاف توہین عدالت کا شوکاز جاری ہوا ہے، 7 ستمبر کو چیئرمین پیمرا کو ذاتی طور پر توہین عدالت کے معاملے پیش ہونا ہے۔ وکیل اے آر وائی نیوز نے بتایا کہ سندھ ہائی کورٹ نے شوکاز پر کارروائی کی اجازت دیتے ہوئے پیمرا کو حتمی فیصلے کے اعلان سے روکا ہوا ہے۔بیرسٹر ایان میمن نے استدعا کی دوسرا شوکاز نوٹس بدنیتی پر مبنی اور عدالتی کارروائی سے بچنے کی کوشش ہے ، کالعدم قرار دیا جائے۔سندھ ہائی کورٹ نے اےآر وائی نیوز کےخلاف پیمرا کے دوسرے شوکاز پر بھی عملدرآمد معطل کر دیا اور پیمرا کو جواب جمع کرانے کی بھی ہدایت کردی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں