pcb sarkaari tv ko hd banane mein muanwat karega

پی سی بی سرکاری ٹی وی کو ایچ ڈی بنانے میں معاونت کریگا۔۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ایک معاہدے کے تحت پی سی بی، پی ٹی وی اسپورٹس کے عملے کو تکنیکی تربیت فراہم کرنے کی غرض سے سرمایہ کاری کرنے کے ساتھ ساتھ اس چینل کو ایس ڈی سے ایچ ڈی میں تبدیل کرنے میں بھی معاونت کرے گااگر کسی کیبل صارف کو پی ٹی وی اسپورٹس پر پی سی بی کا تیار کردہ مواد میسر نہیں تو اسے فوری طور پر اپنے کیبل آپریٹر سے رابطہ کرکے یہ جاننا چاہیے کہ آیا اس نے پی سی بی کا تیار کردہ مواد چلانے کا لائسنس حاصل کر رکھا ہے یا نہیں۔ سوشل میڈیا پر پاکستان زمبابوے سیریز کے حوالے ہونے والی تنقید اور کیبل آریٹرز کی جانب کرکٹ میچوں کی ماہانہ فیس پر ردعمل دیتے ہوئے پی سی بی نے وضاحت کی ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ٹی وی اسپورٹس اور آئی میڈیا کمیونیکیشن سروسز کے ساتھ 200؍ ملین امریکی ڈالرز پر مشتمل تین سالہ معاہدہ کیا ہے۔

انسٹاگرام  اب فیس بک جیسا فیچر متعارف کرائے گا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں