shorts videos dekhne walo ki tadaat tees arab hogyi

پی سی بی کے کوچز پر یوٹیوب چینلز چلانے پر پابندی۔۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے کنٹریکٹ میں شامل کوچز کو یو ٹیوب چینلز چلانے سے منع کردیا، ہائی پرفارمنس سینٹر اور نئے کوچز کو پالیسی سے آگاہ کر دیا گیا، انٹرویوز دینے کے لیے بھی پیشگی اجازت لینا ہوگی، پالیسی کی خلاف ورزی پر کارروائی کا سامنا ہوسکتا ہے۔بورڈ نے یہ فیصلہ ہیڈ آف انٹرنیشنل پلیئرز ڈيولپمنٹ ثقلین مشتاق کا ویڈيو بیان سامنے آنے کے بعد کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے ایک بار پھر نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر اور صوبائی ایسوسی ایشنز کے کوچز کو اپنی سوشل میڈیا پالیسی کے حوالے سے یاد دہانی کرائی ہے اور پیغام پہنچا دیا ہے کہ پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ضابطے کے تحت کارروائی بھی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔پی سی بی نے کوچز کو نہ صرف یو ٹیوب چینلز چلانے سے منع کیا ہے بلکہ پالیسی کے مطابق انٹرویوز دینے کے لیے پیشگی اجازت لینے کا بھی کہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیڈ آف انٹر نیشنل پلئیرز ڈویلپمنٹ ثقلین مشتاق کا یو ٹیوب چینل پر چار روز قبل بیان سامنے آیا تھا، ان کے بیان سامنے آنے پر بورڈ نے ایک بار پھر اپنی پالیسی تمام کوچز اور عہدیداروں پر واضح کر دی ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں