media houses ko 2 saal ke wajubaat ada

پی بی اے کے الیکشن، میاں عامر صدرمنتخب۔۔

پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے )کے سالانہ الیکشن میں دنیا میڈیا گروپ کے سی ای او میاں عامر محمود صدر اور ڈان ٹی وی کے شکیل مسعود جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے ، اے آر وائی نیٹ ورک کے سلمان اقبال سینئر وائس چیئر مین بن گئے ۔جیو نیوز کے میر ابراہیم رحمان وائس چیئر مین منتخب کر لئے گئے ۔ آج ٹی وی کے احمد زبیری جوائنٹ سیکرٹری جبکہ کے ٹی این کے اطہر قاضی فنانس سیکرٹری بنے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے تمام نو منتخب عہدیدار وں کو مبارکباد دی ۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ نومنتخب عہدیداران میڈیا انڈسٹری کے مسائل کے حل کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے ۔ علاوہ ازیں پی بی اے نے حکومت سے ایڈیٹرانچیف جنگ گروپ کے معاملے پرنظرثانی کی اپیل کردی ۔پی بی اے کا کہنا ہے کہ جیوجنگ کے ایڈیٹران چیف 200روزسے زائد عر صہ سے حراست میں ہیں،نیب کی تحقیقات اورریمانڈختم ہوچکاہے ، ان کیخلاف ریفرنس،ثبوت عدالت میں جمع کرائے جاچکے ہیں ، ان کی رہائی سے ثبوتوں کونقصان پہنچانے کاخطرہ نہیں۔

انسٹاگرام  اب فیس بک جیسا فیچر متعارف کرائے گا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں