پارلیمنٹ کے باہر صحافیوں کے دھرنے کا اعلان۔۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ملک میں آزادی صحافت اور آزادی اظہار اور میڈیا ورکرز کے معاشی حقوق کے تحفظ کے لئے پر عزم ۔جدوجہد کے تیسرے اور فیصلہ کن مرحلے میں آسلام آباد کی طرف مارچ کرنے اورپارلیمنٹ کے باہر دھرنا دینے کا اعلان ۔سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے ناصر زیدی۔ صدر پنجاب یونین آف جرنلسٹس قمرالزمان بھٹی۔صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری کی قیادت میں لاہورپریس کلب میں پی یو جے کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پی ایف یو جے کے خزانچی ذوالفقار علی مہتو۔ممبران ایف ای سی ناصر ملک۔ جاوید چودھری اور صحافی قائدین نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صحافیوں کے معاشی حقوق اور ویج ایورڈ کے تحفظ کی جنگ بھرپور انداز میں لڑی جائے گی ۔اس سلسلے میں پیر کے روز ڈان نیوز پیپر اور ڈان نیوز چینل کے مالکان کے خلاف سہ پہر 3 بجے بھرپور احتجاج کرنے کا اعلان بھی کیا گیا۔ اجلاس میں آزادی صحافت اور آزادی اظہار کی جدوجہد پر بھی کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا عزم کیا گیا۔اجلاس میں لاہور میں منعقدہ ایف ای سی کے موقع پر بھرپور قومی سیمینار منعقد کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔اجلاس میں ڈان ورکرز یونین لاہور کے صدر اصغر خان۔ سیکرٹری جنرل منصور ملک۔ سینئر صحافی رہنما دین محمد درد۔ نواز طاہر۔ میاں عارف۔ پی یو جے جنرل سیکرٹری خواجہ آفتاب حسن۔ خزانچی بدر ظہور چشتی۔ ممبر ایگزیکٹو کونسل جمال احمد۔خاور بیگ۔غلام مرتضی باجوہ ظہیر۔عباس۔لاہور پریس کلب کے ممبر گورننگ باڈی عمران شیخ ۔ذولفقار علی۔محمد بابر۔ڈاکٹر جباربھی شریک ہوئے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں