552

پپو کی خبر درست نکلی، ڈان میں بڑے پیمانے پر برطرفیاں۔۔۔۔۔

دس اگست کو پپو نے عمران جونیئر ڈاٹ کام پر خبر دی تھی کہ ڈان نیوزمیں ایک بار ڈاؤن سائزنگ کا فیصلہ کرلیا گیا اور دو دن بعد ہی خبر کی تصدیق ہوگئی۔ ڈان نیوز انتظامیہ نے کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں بڑے پیمانے میں بدھ کے روز برطرفیاں کی ہیں۔ کئی لوگوں کو زبانی برطرفی کا حکم سنایا جنہیں آج برطرفی کے لیٹر دیئے جائیں گے اور کئی لوگوں کو ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد برطرفی کے پروانے تھمائے گئے۔۔ پپو نے انکشاف کیا ہے بدھ کے روز ڈان نیوز انتظامیہ نے ملک بھر سے تیس کے قریب لوگوں کو برطرف کیا، کراچی کے علاوہ تمام شہروں سے اسائنمنٹ ڈیسک کا خاتمہ کردیا گیا، جب کہ رپورٹرز اور کیمرہ مین کو حکم دیا گیا ہے کہ دفتر کی گاڑی اب کسی اسائنمنٹ یا ایونٹ کی کوریج پر نہیں جائے گی، اب رپورٹرز اور کیمرہ مین اپنی بائیک یا کار میں جائیں گے جس کے لئے ہر رپورٹر اور کیمرہ مین کو تیس لٹر ماہانہ پٹرول الاؤنس بھی دیا جائے گا۔ پپو نے برطرفیوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی بیورو سے دو رپورٹر کو فارغ کیا گیا ہے جن میں سے ایک رپورٹر پندرہ سال سے ادارے سے وابستہ تھا، اسپورٹس رپورٹر بھی نکال دیاگیا، دو کیمرہ مین بھی فارغ کئے گئے ہیں، جب کہ ایک خاتون اینکر کو جب برطرفی کا بتایا تو وہ روتے ہوئے گھر گئی ۔۔پپو کا کہنا ہے کہ ہفتے کے روز سے کراچی بیورو کے رپورٹرز اورکیمرہ مین کو اپنی مدد آپ کے تحت ایونٹس اور اسائنمنٹ کور کرنے ہوںگے، اب یہاں سوال یہ بنتا ہے کہ اگر بائیک پر کیمرہ مین سے قیمتی کیمرہ ڈاکوؤں نے چھین لیا تو پھر ادارہ کیا کرے گا؟ کراچی میں اسٹریٹ کرائم بہت عام سی بات ہے۔ کیا کیمرہ چھینے جانے پر کیمرہ مین سے اس کی قیمت وصول کی جائے گی؟؟ لاہور سے دو رپورٹرز، دو کیمرہ مین، ایک این ایل ای اور ایک کاپی ایڈیٹر کو فارغ کیا گیا ہے، ان سب کو زبانی احکامات دیئے گئے ہیں برطرفی کے پروانے آج (جمعرات) دیئے جائیں گے۔۔پپو کا کہننا ہے کہ لاہور بیورو میں بیس سے بائیس لوگ تھے نیوز سیکشن میں، جن میں سے نو کو بدھ کے روز زبانی حکم ملا کہ آپ کا اور ہمارا ساتھ اتنا ہی تھا، پپو کا یہ بھی کہنا ہے کہ برطرف ہونے والوں میں سے کچھ عدالت سے رجوع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔۔ پپو کے مطابق ملک کے تمام بیوروز سے اسائنمنٹ ایڈیٹرز اور ٹیکنکل اسٹاف کو گھر بھیج دیا گیا۔ اسلام آباد آفس سے مزید دس ورکرز کا روزگار چھین لیا گیا۔ تین اسائنمنٹ ایڈیٹر، این ایل ای، ٹیکنکل اسٹاف کی نوکریاں ختم کردی گئیں، اسلام آباد بیورو میں جہاں سولہ سے سترہ رپورٹر ہوا کرتے تھے اب صرف چار رہ گئے، بیورو میں صرف دو این ایل ای رکھے گئے ایک صبح کی اور دوسرا شام کی شفٹ کرے گا، اور کسی ایک کے آف پر دوسرا پورے دن ڈیوٹی کرے گا، اگر کسی کے ساتھ ناگہانی ہوگئی تو پھر دوسرے کو رگڑا لگایاجائے گا۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں