گزشتہ روز پپو نے دنیا نیوزفیصل آباد میں رپورٹر کی طلائی انگوٹھی چوری ہونے سے متعلق مخبری دی تھی، اب پپو نے اس کا مزید فالواپ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ جس رپورٹر کی انگوٹھی چوری ہوئی تھی اسے واپس مل گئی ہے۔۔ پپو نے حیران کن انکشاف کیا کہ انگوٹھی کو چوری ہوئے آٹھ روز ہوچکے تھے، لیکن عمران جونیئر ڈاٹ کام پر خبر لگتے ہی آفس میں تھرتھلی مچ گئی اور انگوٹھی بھی برآمد ہوگئی۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ چور رپورٹر پہلے بھی ایک خاتون رپورٹر کی کتاب چراچکاہے جب کہ اسی چور رپورٹر نے دوہزار چودہ میں یعنی چھ سال پہلے فیصل آباد پریس کلب کے الیکشن کے موقع پر ایک مقامی اخبار کے رپورٹر(یہ اب دنیا نیوز کی ٹیم میں شامل ہے) کا موبائل فون چوری کرکے کچہری بازار میں موبائل فونز کی چورمارکیٹ میں فروخت کردیا تھا، پپو کے مطابق انہی حرکات پر یہ رپورٹر کچھ عرصہ پہلے نیونیوز سے نکالا گیا تھا۔۔دوسری طرف جب اس خبر کے حوالے سے موقف لینے کے لئے دنیا نیوزکے بیوروچیف سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے عمران جونیئر ڈاٹ کام کو بتایا کہ ۔۔ چوری کا کوئی واقعہ نہیں ہوا، انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ انگوٹھی طلائی تھی نہ چاندی کی۔۔ اور نہ انہوں نے اس حوالے سے کوئی سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھی ہے۔۔ بیوروچیف کے مطابق انگوٹھی چوری نہیں کی ہوئی تھی بلکہ مذاق میں چھپائی گئی تھی۔۔
پپوکی مخبری، رپورٹر کو انگوٹھی واپس مل گئی۔۔
Facebook Comments
