ashfaq ahmed golden visa uae

پاکستانی صحافی کے لئے عرب امارات کا گولڈن ویزہ جاری۔۔

متحدہ عرب امارات میں گزشتہ 24 سال سے مقیم پاکستانی صحافی اشفاق احمد کو فیملی سمیت دس سال کا گولڈن ویزہ مل گیا۔ اشفاق احمد پہلے پاکستانی صحافی ہیں جنہیں یہ اعزاز حاصل ہوا۔ وہ ا نگریزی روزنامہ گلف نیوز کے سینئر ایڈیٹر ہیں اور عرصہ دراز سے گلف نیوز میں اپنی صحافیانہ ذمہ داریاں بخوبی نبھارہے ہیں۔ اپنے کیریئر کے دوران اشفاق احمد نے بین الاقوامی سطح پر بڑے بڑے لوگوں کے خصوصی انٹرویو کیے اور اہم موضوعات پر لکھا جس پر انہیں ہر سطح پر پذیرائی ملی۔ اشفاق احمد نے بطور صحافی پاکستانی کمیونٹی کی بھی بے حد خدمت کی اور خراج تحسین کے مستحق ٹھہرے۔ ان کی گرانقدر صحافیانہ خدمات کو دیکھتے ہوئے حکومت امارات نے انہیں دس سالہ گولڈن ویزہ دینے کا فیصلہ کیا جس کا اعلان گزشتہ روز سرکاری سطح پر کیا گیا۔ اشفاق احمد پاکستانیوں کی واحد صحافتی رجسٹرڈ تنظیم ”پاکستان جرنلسٹس فورم“ کے صدر بھی ہیں۔ دس سالہ ویزہ ملنے پر انہوں نے حکومت امارات خصوصاً شیخ محمد بن راشد المکتوم کا شکریہ ادا کیا ہے جبکہ اشفاق احمد نے مبارکباد کے پیغامات بھیجنے والے دوست و ا حباب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کی اہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں