orat march ka aaj tak koi faida nahi dekha

پیسے نہیں ملے تو کام نہ کرتی، اداکارہ جویریہ سعود۔۔

اداکارہ سلمیٰ ظفر کی جانب سے پیسے مارنے کے الزام پر اداکارہ جویریہ سعود بھی میدان میں آگئیں۔اپنے ایک بیان میں جویریہ سعود نے کہا ہے کہ اگر انہوں نے سلمیٰ ظفر کو ادائیگی نہیں کی تھی تو انہیں پہلے مہینے ہی کام چھوڑ دینا چاہیے تھا لیکن وہ ہمارے ساتھ 7 سال تک کام کرتی رہی ہیں۔جویریہ سعود کے مطابق کچھ عرصہ پہلے سلمیٰ ظفر نے ایک کاروبار میں شراکت کیلئے کہا تھا جس میں انہوں نے دلچسپی ظاہر نہیں کی جس کی وجہ سے اب یہ ویڈیو سامنے آگئی ہے۔جویریہ نے کہا کہ سلمیٰ ظفر نے جن لڑکوں کی بات کی وہ اب بھی ہمارے پروڈکشن ہاؤس میں کام کر رہے ہیں، اگرچہ ہم نے گزشتہ ایک سال سے کوئی ڈرامہ نہیں بنایا لیکن اس کے باوجود انہیں تنخواہیں ادا کی جارہی ہیں۔خیال رہے کہ اداکارہ سلمیٰ ظفر نے فلمسٹار سعود اور ان کی اہلیہ جویریہ سعود پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے انہیں 6 ماہ سے ادائیگی نہیں کی۔ سلمیٰ ظفر کے بقول سعود اور جویریہ کا پروڈکشن ہاؤس جے جے ایس ان کا ایک کروڑ روپے ادا نہیں کر رہا اور اس سلسلے میں جب جویریہ کو میسج کیا تو انہوں نے آگے سے بلاک کردیا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں