eid ke bad peca ke khilaf bharpoor tehreek chalane ka faisla

پابندیوں کے خلاف جدوجہد مزید تیزکرنے کا اعلان۔۔

پی ایف یوجے نے ایک بار پھر میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو کالا قانون قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔ ن لیگ کے رہنما خرم دستگیر، تاجر تنظیموں، پی ایف یو جے کے رہنماؤں نے اظہارِ رائے کی آزادی کوجمہوریت کا حسن کہا اور میڈیا کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔پی ایف یو جے کے زیر اہتمام میڈیا کنونشن میں پی ایف یو جے کے مرکزی قائدین، اپوزیشن سیاسی جماعتوں کے سینئر رہنما، چیمبر آف کامرس کے صدر اور دوسری تاجر تنظیموں کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ن لیگ کے رہنما خرم دستگیر نے کہا کہ جس طرح انسان کو سانس لینے کیلیے آکسیجن کی ضرورت ہے، اسی طرح جمہوریت کو سانس لینے کیلیے آزادی اظہار کی ضرورت ہے۔پی ایف یو جے کے صدر شہزادہ ذوالفقار اور جنرل سیکرٹری ناصر زیدی نے صحافت پر لگائی جانے والی پابندیوں کے خلاف جدو جہد تیز کرنے کا اعلان کیا۔ پی ایف یو جے کے سابق صدر افضل بٹ نے بھی میڈیا کنونشن سے خطاب کیا۔میڈیا کنونشن کے شرکاء نے اعلان کیا کہ آزادی اظہار رائے کو جکڑنے والی زنجیروں کو توڑنے کا وقت آن پہنچا ہے اب اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ ہو گا جس کا با ضابطہ اعلان دو نومبر کو اسلام آباد میں کیا جائیگا۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں