67

پی سی بی بجٹ کی معلومات کی فراہمی کا حکم معطل۔۔۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے قومی کرکٹرز کی تنخواہ، میچ فیس سمیت دیگر مالی فوائد اور تمام فارمیٹس کیلئے سنٹرل کنٹریکٹ، الاؤنسز اور پی سی بی بجٹ کی معلومات فراہم کرنے سے متعلق پاکستان انفارمیشن کمیشن کے احکامات معطل کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کر لیا۔ گذشتہ روز پاکستان اور جنوبی افریقہ ون ڈے سیریز سے حاصل آمدن، اخراجات، براڈ کاسٹنگ رائٹس، اسپانسرشپس و دیگر تفصیلات فراہمی سے متعلق درخواست پر سماعت کے دوران پی سی بی کے وکیل کاشف ملک عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ پاکستان انفارمیشن کمیشن نے 10 دن میں سیریز کی تفصیلات شہری کو فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔ نومبر 2025 میں اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ون ڈے سیریز منعقد ہوئی۔ سیریز سے متعلق مالی اور انتظامی معلومات فراہم کرنے کا حکم دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں