Order to arrest murderer of journalist within 6 weeks

صحافی کے قاتل کو 6 ہفتے میں گرفتارکرنےکا حکم۔۔

سپریم کورٹ نے سمبڑیال میں صحافی کے قتل سے متعلق ازخودنوٹس کیس میں مرکزی ملزم کو 6ہفتوں میں گرفتار کرنے کا حکم دیدیا ۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے سمبڑیال میں صحافی کے قتل سے متعلق ازخودنوٹس کیس کی سماعت کی،پولیس نے عدالت کو بتایا کہ مرکزی ملزم بیرون ملک فرار ہو چکا ہے، ملزم کی تمام جائیداد منجمد کردی ہے اور انٹرپول کو ملزم کے فنگرپرنٹس بھجوا دیئے ہیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے ہیں کہ بدقسمتی سے پولیس ابھی تک مرکزی ملزم گرفتار نہیں کرسکی،سپریم کورٹ نے پولیس کو6ہفتوں میں مرکزی ملزم گرفتارکرنےکاحکم دےدیا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں