Nukta 362

نکتہ پاکستان کا دبئی ہیڈ آفس بند، بیشتر ملازمین فارغ ۔۔۔

سینئر صحافی کامران خان کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم نکتہ میں شدید مالی بحران جاری ہے، کراچی آفس میں ملازمین کو جون کی تنخواہ تاخیر کے ساتھ 29 جولائی کو ادا کی گئی ہے جبکہ دبئی بینک اکاونٹ سے آنے والی ایڈیٹرز کی تنخواہ دو ماہ سے رکی ہوئی ہے، ان سے کہا گیا ہے کہ چند روز میں آپ کو مئی کی تنخواہ دے دی جائے گی اور جون کی تنخواہ سے متعلق انھیں کوئی تاریخ نہیں دی گئی ہے۔ نکتہ ڈیجیٹل نے اپنا ہیڈ آفس دبئی میں بنایا تھا اور دبئی کے ہی “دی میوزیم آف دی فیوچر” میں ایک پروقار تقریب میں نکتہ لانچ کیا گیا تھا۔ جس میں بزنس مین اور بڑی کاروباری شخصیات نے شرکت کی تھی۔لیکن اب اداروں کو مالی مشکلات کے باعث دبئی آفس بند کرنا پڑگیا ہے۔ دبئی کے بیشتر ملازمین کو بھی فارغ کردیا گیا ہے۔ ایسی صورتحال میں کراچی آفس میں کام کرنے والے ملازمین بھی بہت پریشان ہیں۔ کیونکہ کراچی آفس میں بھی ملازمین کو نکالے جانے سے متعلق افواہیں گردش کررہی ہیں۔ کئی ماہ پہلے نکتہ چھوڑ کر جانے والے ملازمین کو تاحال انکی گریجوئیٹی نہیں دی گئی ہے وہ شدید ذہنی دباؤ کے ساتھ ایچ آر اور اکاونٹس ڈیپارٹمنٹ کو مسلسل میسجز کررہے ہیں لیکن انھیں کوئی جواب نہیں دیا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں