Nukta 403

نکتہ ڈیجیٹل کے ملازمین 2 ماہ سے سیلری سے محروم۔۔

کامران خان کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم نکتہ میں ملازمین دو ماہ سے زائد کی تنخواہ سے محروم۔ ملازمین نے نوکری کی تلاش میں انٹرویوز دینا بھی شروع کردیے۔ گراونڈ فلور کے اے سی بھی بند۔تفصیلات کے مطابق پپو نے انکشاف کیا ہے کہ نکتہ ڈیجیٹل کو اے آر وائی کی جانب سے خریدے جانے کے بعد بھی ملازمین کو تنخواہ وقت پر ادا کرنے کا سلسلہ شروع نہیں ہوسکا ہے۔ 16 جون ہونے کے باوجود ملازمین کو اپریل اور مئی کی تنخواہ ادا نہیں کی گئی ہے۔ جس سے ملازمین شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔ اب یہ بات دفتر میں عام ہوگئی ہے کہ تمام ملازمین ایک دوسرے کو دوسری جگہ نوکری کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں اور ویب ڈیسک کے کئی ملازم مختلف اداروں میں انٹرویوز بھی دے چکے ہیں۔ کئی ملازمین کی جانب سے ایچ آر ہیڈ سے بھی رابطہ کیا گیا لیکن اس صورتحال میں ایچ آر ہیڈ بھی کسی کو تنخواہ آنے کی کوئی بھی تاریخ نہیں دے رہا ہے۔ ملازمین نے پپو کو بتایا ہے کہ پچھلے دو ہفتے سے ایچ آر انھیں یہ کہہ رہا تھا کہ اس ہفتے تنخواہ آجائے گی۔ لیکن ایسا نہیں ہوا۔ نکتہ ڈیجیٹل اس وقت شدید مالی مشکلات کا شکار ہے ۔ نکتہ کی بلڈنگ کے گراونڈ فلور ( ریسیپشن ) اور تھرڈ فلور (کینٹین )کے اے سی بھی بند کردئیے گئے ہیں تاکہ بجلی کا بل کم آئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں