noon league special medical board banane ko tayyar

نون لیگ اسپیشل میڈیکل بورڈ بنانے کو تیار۔۔

مسلم لیگ (ن)  پنجاب کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر ملک احمد خان نے اینکر پرسن عمران ریاض خان کے الزامات کو مسترد کر دیا۔ملک احمد خان نے اینکر پرسن کی طرف سے دوران حراست غلط غذا دیے جانے سے متعلق بیان پر رد عمل دیا اور عمران ریاض خان کے الزامات مسترد کیے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب عمران ریاض کے الزامات پر اسپیشل میڈیکل بورڈ بنانے کو تیار ہے۔ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب اینکر پرسن کے ٹیسٹ اور چیک اپ شوکت خانم اسپتال سے بھی کرانے کو تیار ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ عمران ریاض جس اسپتال سے ٹیسٹ کرانا چاہیں، ہم تیار ہیں، اُن کے الزامات بظاہر بے بنیاد نظر آتے ہیں۔ملک احمد خان نے یہ بھی کہا کہ میڈیکل بورڈ کی تشکیل کے بعد اس معاملے میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں